بے نظیر کا پوسٹمارٹم رکوانے والا کون ؟ نام سامنے آ گیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج محمد اصغرخان نے کی۔ سماعت کے موقع پر سابق سی پی او راولپنڈی سعود عزیز کے وکیل ملک رفیق نے عدالت میں بتایا ہے کہ میرے موکل نے شہید بے نظیربھٹو کے پوسٹ مارٹم کے تمام انتظامات جنرل ہسپتال میں مکمل کروارکھے تھے۔ سعود عزیز چکلالہ ائیربیس پر آصف علی زرداری سے ملے اور پوسٹ مارٹم کی اجازت مانگی۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ وہ اپنی بیوی کی لاش کو خراب نہیں کرنے دیں گے۔ شہید محترمہ کے بلیک بیری فونز تین سال تک کیوں برآمد نہیں کئے گئے۔ انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ یو این او اور سکاٹ لینڈ یارڈ کی رپورٹ کو بطور ثبوت عدالت میں پیش نہیںکیا جاسکتا جبکہ رپورٹ کے ساتھ گواہوں کے بیانات ضروری ہوتے ہیں جو ریکارڈ نہیں کئے گئے۔


متعلقہ خبریں