تجارتی مراکز آٹھ بجے اور ہفتے میں دو دن مکمل بند رکھے جائیں ، اسد عمر کا اعلان

 

قومی آواز :
قومی نیوز،22مارچ ، 2021
این سی او سی کے حالیہ تازہ ترین اجلاس کے بعد وفاقی وزیر اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں کورونا کیسز تیزی سے بڑ ھ رہے ہیں جس سے نمٹنے کے لئے نئے قوانین کا نفاذ کیا جا رہا ہے۔ ۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔فیصلے کے مطابق جن شہروں میں وائرس کی شرح آٹھ فیصد ہے وہاں نقل و حرکت پر سخت پابندی ہو گی تجارتی سرگرمیاں ہفتے میں دو دن بند رہیں گی جبکہ بازار روزانہ آٹھ بجے بند کر دئیے جائیں گے۔سیاسی اور سماجی تقریبات پر مکمل پابندی ہو گی۔یہ پالیسی گیارہ اپریل تک نافذ العمل رہے گی۔


متعلقہ خبریں