تحریک لبیک پاکستان کالعدم قرار، تمام معاہدے وعدے منسوخ، دہشتگردی ایکٹ لاگو

 

قومی آواز :
قومی نیوز،16اپریل ، 2021
وزارت داخلہ نے وفاقی کابینہ کی منظوری سے دہشتگردی ایکٹ کے تحت تحریک لبیک پاکستان کو کا لعدم قرار دے دیا ہے اور اس کے ساتھ ہی اس تنظیم کے ساتھ کئے جانے والے تمام معاہدے اور وعدے بھی ازخود ختم ہو گئے ہیں۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔
وزیر اعظم نے تحریک پر پابندی کی سمری منظور کر لی ہے ۔حکومت کی جانب سے پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے اور تحریک کی ہر قسم کی سرگرمیوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں