قومی آواز :اسلام آباد،
کینیڈین نیوز، 16نومبر، 2020،
تحریک لبیک پاکستان کی گستاخانہ خاکوں کے خلاف ریلی اسلام آباد کے نزدیک فیض آباد کے مقام پر دھرنے میں تبدیل ہو گئی ہے۔تحریک کے ہزاروں کارکنوں کا مطالبہ ہے کہ انہیں اسلام آباد میں فرانسیسی سفرتخانے کے سامنے احتجاج کرنے کی اجازت دی جائے اور فرانس کے سفیر کو ملک سے نکالا جائے۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔ اتوار کی شام مظاہرین کی پولیس سے جھڑپیں بھی ہوئیں ہیں جن میں کئی لوگ زخمی ہو گئے ہیں جبکہ پولیس نے مظاہرین پر شدید شیلنگ بھی کی تاہم شرکاءنے دھرنا جاری رکھا ہوا ہے۔