January 19, 2017 قومی آواز سڈنی ۔ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا کو جیت کیلئے 263رنز کا ہدف دیا،ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کو جلد ہی نقصان اٹھانا پڑا، 45رنز پراوپنرکی جوڑی پویلین لوٹ گئی ۔ ڈیوڈ وارنر 35اور عثمان خواجہ 9رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ اسٹیون اسمتھ اور ہینڈز کومب نے تیسری وکٹ کی شراکت میں183رنز بناکرمیچ پر اپنی گرفت مضبوط کرلی اور جم کروکٹ کے چاروں طرف اسٹروکس کھیلے۔ ہینڈزکومب 84گیندوں پر 6چوکوں کی مدد سے 82رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے، دوسر جانب اسمتھ نے اپنی سنچری مکمل کی، یوں آسٹریلیا نے مطلوبہ ہدف 45اوور میں تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ اسمتھ نےناقابل شکست 108رنز بنائے۔ اس سے قبل پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں 263رنز بنائے تھے، بابراعظم 84،شرجیل خان 50جبکہ شعیب ملک اور عمراکمل 39،39رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ آسٹریلیا کی طرف سے ہیزل ووڈ نے 3، ٹریویس ہیڈ نے 2 جبکہ بلی اسٹین لیک اور کومنز نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ پانچ میچوں کی سیریزمیں آسٹریلیا کو دو۔ایک سےبرتری حاصل ہوگئی ہے۔
تیسرے ایک روزہ انٹرنیشنل میچ میں آسٹریلیانے پاکستان کوبآسانی7وکٹوں سے شکست دے دی۔کپتان اسٹیون اسمتھ نے ناقابل شکست 108رنز بنائے۔ میزبان ٹیم نےسیریز میں دو، ایک کی برتری حاصل کرلی ہے۔