قومی آواز :ٹورنٹو،
کینیڈین نیوز23فروری، 2020،
جاپان میں کروز شپ میں پھنسے ایک سو انتیس کینیڈین باشندے وطن واپس پہنچ گئے ہیں ۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔ وزارت صحت کے مطابق ان افراد کا میڈیکل ٹیسٹ کلئر قرار دیا گیا ہے تاہم انہیں کچھ عرصہ انتہائی نگہداشت میں گزارنا ہو گا تاکہ وائرس سے مبرا ہونے کا اچھی طرح یقین کیا جا سکے۔ ان لوگوں کو جاپان میں بھی دو ہفتے تک علیحدہ رکھ کر چیکنگ کے مراحل سے گزارا گیا تھا۔