جاپان میں اولمپک مقابلے تماشائیوں کے بغیر ہی منعقد کئے جائیں گے، جاپانی اولمپک کمیٹی

 

قومی آواز :
اسپورٹس نیوز،9مارچ ، 2021،
جاپان اولمپک کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ جاپان میں منعقد ہونے والے اولمپک مقابلے تئیس جولائی سے آٹھ اگست تک جاری رہیں گے تاہم ان میں تماشائیوں کو شرکت کی اجازت نہیں ہو گی۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔ اولمپک مقابلوں کے لئے منعقد ہونے والی ٹارچ ریلی اور افتتاحی تقریب بھی بغیر تماشائیوں کے ہی انجام دی جائے گی۔ آرگنائزنگ کمیٹی کا کہنا ہے کہ مقابلوں کی افتتاحی تقریب فوکوشیما شہر میں محدود پیمانے پر منعقد کی جائے گی اور اس میں صرف منتخب افراد کو ہی شرکت کی اجاز ت ہو گی۔


متعلقہ خبریں