قومی آواز،
قومی نیو ز 5اگست،2021
صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ بھارت جب تک کشمیر کی سابقہ حیثیت بحال نہیں کر دیتا اس سے کوئی مذاکرات نہیں ہو ں گے۔۔۔۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔ انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے یوم استحصال کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے ڈوگرا راج کی زیادتی آج تک جاری رکھی ہوئی ہے اور کشمیر میں غیر کشمیریوں کوآباد کیا جا رہا ہے اور کشمیر کی آبادی کا تناسب تبدیل کیا جارہا ہے جس کی ہم مذمت کرتے ہیں۔