قومی آواز :
کینیڈین نیوز،31مارچ ، 2021
ڈکسی روڈ پر اس وقت انہونی ہو گئی جب ایک چلتی گاڑی سے ٹائر نکل کر اڑتا ہوا پیچھے آنے والی ایک گاڑی کی ونڈ اسکرین توڑتا ہوا اندر جا گھسا لیکن حیرت کی بات یہ ہے کہ گاڑی چلانے والی خاتون اس ناگہانی آفت سے بالکل محفوظ رہیں حالانکہ ٹائر ٹھیک ان کے بازو میں ہی جا کر فٹ ہوا۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔خاتون نے اسے خدا کی طرف سے نئی زندگی قرار دیا ہے۔ ٹریفک حکام کا کہنا ہے کہ جس گاڑی سے ٹائر نکلا ہے اس کے ڈرائیور نے چند دن قبل ہی ٹائر تبدیل کئے تھے لیکن بے احتیاطی کے سبب ٹائر ڈھیلے فٹ کئے گئے تھے جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔