قومی آواز:اسلام آباد ایڈووکیٹ لطیف کھوسہ کے توسط سے دائر کی گئی درخواست میں آصف زرداری نے موقف اختیار کیا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف نظرثانی کی درخواست دائر کی جاچکی ہے۔ درخواست کے مطابق جے آئی ٹی کو عدالت نے نیب کی معاونت کرنے کا حکم دیا جبکہ عدالتی فیصلے کے بعد بھی ایف آئی اے تحقیقات کر رہا ہے۔ سابق صدر کی جانب سے دائر کی گئی درخواست کے مطابق ایف آئی اے نے آصف زرداری کے لیگل ایڈوائزر ابوبکر زرداری کو طلب کرکے ان سے مخصوص بینک اکاؤنٹس کے بارے میں پوچھ گچھ بھی کی۔ درخواست کے مطابق ایک طرف تو نیب اور دوسری طرف ایف آئی اے متوازی تحقیقات کر رہا ہے، ایک ہی معاملے پر دو اداروں کا تحقیقات کرنا قانون کی خلاف ورزی ہے، لہذا جے آئی ٹی اور ایف آئی اے کو تحقیقات سے روکا جائے
قومی خبریں 15 جنوری ، 2019
سابق صدر آصف علی زرداری نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں سپریم کورٹ سے رجوع کرتے ہوئے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) اور مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کو تحقیقات سے روکنے کی استدعا کردی۔