قومی آواز :
عالمی نیوز،29مارچ ، 2021
رمضان المبارک کے دوران حرمین شریفین میں افطار اور اعتکاف پر پابندی ہو گی۔ اس با ت کا اعلان سعودی حکومت کے مساجد انتظامی شعبے کے سربراہ شیخ عبد الرحمان السدس نے کیا ۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔ انہوں نے کہا کہ صرف اجازت یافتہ زائرین کو ہی عمرے کی اجازت ہو گی ۔ مزید ہدایات کے مطابق کسی کو خانہ کعبہ کو چھونے کی اجازت نہیں ہوگی،ماسک پہننا لازمی ، افطار صرف پیکٹ کی صورت میں ہی دیا جا سکے گا۔ حرم میں صرف کھجو ر لانے کی اجازت ہو گی، حرم میں صرف دس رکعت تراویح اور تین رکعت وتر پڑھائی جائیں گی۔