قومی آواز قومی نیو ز، 29نومبر،2021 وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ خدا نے ہمیں جدوجہد کرنے کی طاقت دی مگر کامیابی پر ہمارا کوئی اختیار نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ۔۔۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔ پاکستان کے تمام وسائل پر اشرافیہ کا قبضہ ہے جواہلیت اور قابلیت کے بغیرہی پاکستان کے عوام پر مسلط ہیں اور انہیں طبی،تعلیمی اور معاشی حقوق سے محروم کر رکھا ہے۔ملک میں قانون کی حکمرانی کا فقدان ہے اور عوام بنیادی سہولتوں کو ترس رہے ہیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار امریکی اسلامی اسکالر حمزہ یوسف سے اپنی آن لائن گفتگو کے دوران کیا۔