خوشگوار ازدواجی زندگی کیلئے یہ اُصول اپنا لیں

برمنگھم (قومی آواز ویب ڈیسک) ازدواجی زندگی کو خوشگوار رکھنے کیلئے بہت سی عمومی باتیں تو آپ کو معلوم ہوں گی لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ خوشیوں کو تاعمر قائم رکھنے کیلئے ضروری ہے کہ کچھ ایسے اصولوں کا خیال رکھا جائے کہ جن کے بغیر اس تعلق میں مسرت کا حصول ممکن نہیں۔ ماہرین انہیں خوشگوار ازدواجی زندگی کے سائنسی اصول بھی قرار دیتے ہیں۔ ماہرین کہتے ہیں کہ اخراجات کا یکساں رویہ تعلق کو لڑائی جھگڑے سے پاک رکھنے میں بنیادی کردار ادا کرتا ہے وہ جوڑے جن کا اخراجات کا رویہ ایک جیسا ہوتا ہے ان کے درمیان تکرار اور جھگڑے کے امکانات بہت کم ہوتے ہیں۔ اگر آپ دل کھول کر خرچ کرنے والے ہیں لیکن شریک حیات کنجوس ہیں تو اس صورت میں اختلاف پیدا ہونا یقینی بات ہے اسی طرح اس کے برعکس رویہ ہونے سے بھی مسائل پیدا ہونگے۔ شریک حیات کیلئے صرف آپ کے دل میں اچھے جذبات ہونا ضروری نہیں بلکہ آپ کے عمل اور آپ کی گفتگو سے بھی اس کا اظہار ہونا چاہیے۔ اپنی ملکیتی اشیاءاور اسباب کو محض میری شے کہہ کر مت پکاریں بلکہ ان کیلئے ہمارا گھر، ہماری گاڑی یا ہمارا ٹی وی جیسے الفاظ استعمال کریں۔ زندگی کی دیگر ضروریات اور آسائشوں کے ساتھ فطری جسمانی ضروریات کا بروقت اور مناسب طور پر پورا ہونا بھی انتہاءیضروری ہے۔ دنیا کے جھمیلوں میں گم ہوکر اس پہلو کو نظر انداز مت کریں۔ ازدواجی معاملات کے ماہرین کہتے ہیں کہ جن میاں بیوی کے درمیان اکثر جھگڑا ہوتا ہے انہیں ایک دوسرے کے ساتھ بحت مباحثہ جاریرکھنے سے گھبرانا نہیں چاہیے کیونکہ جذبات کو دبانے سے اور خاموش رہنے سے آپ کے درمیان فاصلہ اور تلخی مزید بڑھے گی۔ سب سے بہتر طریقہ یہ ہے کہ اختلافی پہلوو¿ں پر صبر اور تحمل کے ساتھ جتنی ممکن ہوسکے بات کریں۔ متعدد سائنسی تحقیقات سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ جن جوڑوں کے درمیان حقیقی اور سچی محبت پائی جاتی ہے وہ ناصرف ایک دوسرے کے ساتھ زیادہ وقت گزارتے ہیں بلکہ ایک دوسرے کا خیال رکھتے ہیں اور اپنی باہمی تعلق کی بقا کےلئے بھی کوشاں رہتے ہیں۔ اگرچہ طویل عرصے تک ایک دوسرے کے ساتھ رہنے سے کچھ بوریت کا احساس بھی پیدا ہوسکتا ہے لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کا آسان حل یہ ہے کہ زندگی میں کوئی نہ کوئی تبدیلی لاتے رہیں۔ روز مرہ مصروفیات سے وقت نکال کر سیروتفریح کیلئے باہر جانا اور بکھی کبھار کوئی خوبصورت تحفہ لانا بھی تعلق کو تروتازہ اور خوشگوار رکھتا ہے۔


متعلقہ خبریں