قومی آواز :واشنگٹن،
کینیڈین نیوز16 مئی ، 2020،
دنیا کی سپر پاور امریکہ جو آج کل کورونا کی تباہ کاریوں کی وجہ سے سخت پریشان ہے کو اب ایک اور نئی پریشانی کا سامنا ہے۔ وائٹ ہاﺅس میں عملے کی اسکریننگ اور کورونا ٹیسٹ کے لئے جو کٹس منگوائی گئی ہیں ان کے نتائج مشکوک آ رہے ہیں۔ ۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔ا س بات کا اعلان فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کمشنر اسٹیو ہن نے ایک امریکی نیوز چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اب یہ امریکی حکام کا کام ہے کہ وہ یہ کٹس استعمال کرتے ہیں یا کوئی اور بندوبست کرتے ہیں۔