قومی آواز :ٹورنٹو،
کینیڈین نیوز27 مئی ، 2020،
کنگ اسٹریٹ پر فائرنگ کے ایک واقعے میں ایک اکیس سالہ نوجوان ہلاک اور دو افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ دن کے چار بجے پیش آیا۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔زخمی ہونے والے افراد میں ایک ٹین ایجر نوجوان اور ایک ستائیس سالہ خاتون شامل ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے خاتون وہاں سے گزرتے ہوئے فائرنگ کا نشانہ بنی۔ پولیس ساﺅنڈر کا کہنا ہے کہ حملہ کار نیلی ٹیگون تھی جس کو تلاش کیا جا رہا ہے۔حملہ آوروں نے کار سے نکل کر متاثرہ افراد کا پیچھا کر کے ان کو گولیاں ماریں۔