قومی آواز :نئی دہلی، بھارت کے دارلحکومت دہلی میںمسلم کش فسادات جاری ہیں اور انتہا پسندوں کے حملوں میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق پینتیس مسلمانوں کو شہید کر دیا گیا ہے جبکہ حملوں میں سیکڑوں افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔دہلی میں تمام اسکول اور کالجز بند پڑے ہیں او ر پورے شہر میں خوف و ہراس کا عالم ہے۔ کانگریس کی رہنما سونیا گاندھی نے حکومتی وزیر داخلہ امیت شاہ کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا ہے۔
کینیڈین نیوز،27فروری، 2020،