رمیز راجہ کو پی سی بی کا نیا چیئرمین منتخب کر لیا گیا،پاکستان کرکٹ بورڈ کا اعلان

 

 

قومی آواز،

اسپورٹس نیو ز 13ستمبر،2021

 

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور معروف کمنٹیٹر رمیز راجہ کوپی سی بی کا نیا چیئرمین منتخب کر لیا گیا ہے۔رمیز راجہ پی سی بی کے 36ویں چیئرمین ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔ ان کا انتخاب بلامقابلہ عمل میں آیا۔ رمیز راجہ عبدالحفیظ کاردار جاوید برکی اور اعجاز بٹ کے بعد چوتھے کرکٹر اور تیسرے سابق کپتان ہیں جنہوں نے بطور سربراہ پاکستان کرکٹ بورڈ کا عہدہ سنبھالہ ہے۔ چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ عظمت شیخ کی جانب سے گورننگ باڈی کے خصوصی اجلاس میں رمیز راجہ کے کرکٹ بورڈ کے نئے سربراہ منتخب ہونے کا اعلان کیا گیا۔


متعلقہ خبریں