رونالڈو سب سے زیادہ انٹر نیشنل گول کرنے والے کھلاڑی بن گئے، ایک سو گیارہ گول کا ریکارڈ

 

قومی آواز،
اسپورٹس نیو ز 3ستمبر،2021
انٹر نیشنل فٹبال کی دنیا میں نام کمانے والے مشہور کھلاڑی رونالڈو نے آئر لینڈ کے خلاف ایک دوستانہ میچ کھیلتے ہوئے گول کر کے گول کرنے کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔۔۔۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔ انہوں نے اب تک ایک سو گیارہ انٹر نیشنل گول کئے ہیں۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ ایران کے اسٹرائیکر علی دائی کے پاس تھا جنہوں نے ایک سو دس گول اسکور کئے تھے۔رونالڈو نے یہ کارنامہ اپنے کیریر کے ایک سو اسی ویں میچ میں انجام دیا۔رونالڈو نے اپنے اس عالمی ریکارڈ پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مبارکباد دینے والوں کا شکریہ ادا کیا۔


متعلقہ خبریں