سب سن لیں، میں پاکستانی نہیں افغانی ہوں، بگ باس شہرت یافتہ اداکارہ عرشی خان

 

قومی آواز،
شوبز نیو ز 20اگست،2021

بھارتی ادکارہ عرشی خان نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایک افغانی ہیں مگر لوگوں میں یہ غلط فہمی پائی جاتی ہے کہ وہ پاکستانی ہیں جس کی وجہ سے انہیں پریشان بھی کیا جاتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔انہوں نے بتایا کہ ان کے دادا افغانستان سے نقل مکانی کر کے بھارت کے شہر بھوپال آئے تھے لہذٰا وہ افغانی ہیں لیکن لوگ انہیں پاکستانی سمجھ کر پریشان کرتے ہیں۔ انہوں نے بھارت میں تمام کاغذات بھی حاصل کر رکھے ہیں اور وہ ایک بھارتی شہری ہیں۔ انہوں نے فینز سے اپیل کی کہ آئندہ انہیں اسی حوالے سے دیکھا جائے۔


متعلقہ خبریں