قومی آواز :ٹورنٹو،
کینیڈین نیوز،17جولائی،2019
سٹی پولیس کے ایک اعلامیے کے مطابق منگل کی صبح پینڈی گراس روڈ پر واقع ایک7/11 اسٹور میں ڈکیتی کی واردات کے دوران ایک ملازم زخمی ہو گیا جسے فوری طور پر اسپتال پہنچا یاگیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ ۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔ملازمین کے بیان کے مطابق ایک شخص اسٹور میں کچھ خریداری کر کے گیا مگر کچھ دیر بعد منہ پر ماسک لگا کر واپس آیا ۔ملزم نے ہاتھ میں ایک چاقو لگا پائپ پکڑ رکھا تھا۔
۔مزاحمت پر ملزم نے ایک ملازم کو چاقو مار کر زخمی کر دیااور فرار ہو گیا۔قریبی رہائشیوں کا کہنا ہے کہ اسٹور کے ملازمین کی حفاظت کے لئے کوئی تسلی بخش انتظام نہ ہونے کی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا۔پولیس نے ملزم کی تصویر جاری کر دی ہے اور شہریوں سے لگ بھگ بیس بائیس سال کی عمر کے اس ملزم کی تلاش میں مدد دینے کی اپیل کی ہے۔ بیس سالہ زخمی شخص اوشاکا کے بہی خواہوں نے قارئین سے اس کی سلامتی کی درخواست کی ہے۔