قومی آواز
عالمی نیو ز ، 8دسمبر ،2021
سعودی عرب کے شہر جدہ میں سعودی عرب کی تاریخ کے پہلے فلمی میلے کا آغاز ہوگیا ہے. اس میلے میں ملکی اور غیر ملکی فنکار شرکت کر رہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔
میلے میں شرکت کرنے والے لوگوں کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں سینما کی بحالی ایک مثبت اقدام ہے جس کی جتنی پذیرائی کی جائے کم ہے۔ فلمی میلے کے ڈائریکٹر محمدال ترکی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ یہ میلہ دس روز تک جاری رہے گااور اس میںدنیا کی مشہور فلمیں نمائش کیلئے پیش کی جائیںگی۔ ان کا کہنا تھا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ سعودی عرب فنون لطیفہ میں بھی اپنی خدمات پیش کریں۔