قومی آواز :
قومی نیوز،3اپریل ، 2021
سندھ میں بڑھتے کورونا کیسز سے پریشان سندھ حکومت نے اسکول دو ہفتے کے لئے بند کرنے کی تجویز پیش کر دی تاہم اس تجویز پر فیصلے کا اختیار این سی او سی کو حاصل ہے۔وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے اس سلسلے میں سندھ اسٹیرنگ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی جہاں صورتحال پر غور کیا گیا۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔کمیٹی کی تجویز پر پرائیویٹ اسکول مالکان کے نمائندے نے درخواست کی کہ اسکول بند کرنے کی تجویز پر نظر ثانی کی جائے کیونکہ اس سے پرائیویٹ اسکول انتظامیہ اور اساتذہ سب سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔ وزیر تعلیم نے کہاکہ ابھی یہ ایک تجویز ہے جسے این سی او سی کے سامنے رکھا جائے گا جہاں اس پر کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔