قومی آواز :
عالمی نیوز،7مارچ ، 2021،
سوئٹزر لینڈ میں برقعے اور نقاب پہننے کے بارے میں عوامی رائے جاننے کے لئے منعقد کئے جانے والے الیکشن میں عوام نے معمولی اکثریت سے حجاب کے خلاف ووٹ کاسٹ کیا ۔یہ رائے انچاس کے مقابلے میں اکیاون فیصد سے منظور ہوئی۔ سوئٹزرلینڈ کی حکومت نے عوام سے کہا تھا کہ حجاب ملک کی بہت ہی کم آبادی استعمال کر تی ہے۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔ جبکہ ملک میں اکثر سیاح مڈل ایسٹ ممالک سے آ تے ہیں جہاں کی خواتین حجاب کا استعمال کرتی ہیں مگر ان سے ملک کو کثیر آمدنی حاصل ہوتی ہے اس لئے وہ حجاب کے حق میں فیصلہ دیں مگر عوام نے اس مشورے کو مسترد کرتے ہوئے حجاب کو بین کرنے کا فیصلہ کیا ۔