قومی آواز :لاہور،
کینیڈین نیوز 22،اکتوبر، 2020،
لاہور میں ہونے والے حبیب میموریل ون ڈے کرکٹ ٹورنا منٹ میں سکھ کرکٹر مہندر پال سنگھ نے وحدت ایگلٹس کی جانب سے کھیلتے ہوئے ینگسٹر کلب کے خلاف چھ وکٹیں لے کر دھوم مچا دی۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔ انہوں نے سات اوور ز میں پچاس رنز دے کر چھ وکٹیں لیں اور اپنی ٹیم کو کامیابی دلا دی۔مہندر پال کو لاہور قلندر کے لئے منتخب کر لیا گیا ہے اور ان کی خواہش ہے کہ انہیں قومی ٹیم میں کھیلنے کا موقع بھی ملے تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کا بہتر طور پر اظہار کر سکیں