سینٹ الیکشن سے قبل ہی حکومت کا بڑا دھماکہ ،صادق سنجرانی کی جیت کیسے یقینی ہوگئی

اسلام آباد : اپوزیشن کے7 سینیٹر نے صادق سنجرانی کو حمايت کا یقین دلا دیا ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کا سیاسی میدان چئیرمین سینیٹ انتخابات کی وجہ سے خاصا گرم ہے،میدیا رپورٹ کے مطابق صادق سنجرانی کو اپوزيشن کے7 سینیٹرز نے حمايت کا یقین دلا دیا۔حمایت کا یقین دلانے والوں میں سے چار کا تعلق ن لیگ سے ہے جب کہ دیگر تین کا چھوٹی جماعتوں سے ہے جن کا تعلق بلوچستان سے ہے۔

ذرائع کے مطابق صادق سنجرانی نے ان سینیٹرز کے کئی معاملات حل بھی حل کروائے،تحریک عدم اعتماد میں بھی صادق سنجرانی کو ووٹ دیا گیا۔متعلقہ پارٹیوں کے سربراہوں کی بھی ان سینیٹرز پر نظریں ہیں۔بتایا گیا ہے کہ سربراہوں تک سینیٹرز کے نام پہنچ گئے ہیں اور کوشش کی جا رہی ہے کہ وہ اپنی حمایت واپس لے لیں تاہم ابھی دو دن باقی ہیں اور جوڑ توڑ کا سلسلہ جاری ہے۔

واضح رہے کہ پی ڈی ایم نے چئیرمین سینیٹ کے لیے یوسف رضا گیلانی کو نامزد کیا ہے۔ لام آباد کی جنرل نشست پر پی ٹی آئی کے ڈاکٹرحفیظ شیخ اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے یوسف رضا گیلانی کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوا،انتخابی نتائج کے تحت پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مشترکہ امیدوار یوسف رضا گیلانی نے5 ووٹوں سے حفیظ شیخ کو شکست دی تھی۔

، یوسف رضا گیلانی کو 169 اور تحریک انصاف کے حفیظ شیخ کو164 ملے، جبکہ 7 ووٹ مسترد ہوگئے جب کہ خواتین کی نشستوں پرتحریک انصاف کی فوزیہ ارشد نے 174ووٹ لے کرمدمقابل ن لیگ کی امیدوار فرزانہ کو شکست دے دی ہے، فرزانہ نے 161ووٹ لیے ۔ قانونی ماہرین کہتے ہیں کہ سینیٹ الیکشن سے قبل منظر عام پر آنے والے ویڈیو اسکینڈل کے باعث یوسف رضا گیلانی کا سینیٹر کا انتخاب کالعدم قرار دیا جا سکتا ہے۔


متعلقہ خبریں