قومی آواز :
قومی نیوز،30مارچ ، 2021
صدر پاکستان عارف علوی اور وزیر دفاع پرویز خٹک بھی کورونا پاذیٹیو آ گئے ہیں اور دونوں اہم شخصیات اس وقت اپنے اپنے گھروں میں قرنطینہ میں ہیں۔ ۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔صدر مملکت کی اہلیہ ثمینہ علوی نے اپنے ایک ٹوئیٹ پیغام میں کہا ہے کہ صدر مملکت کو کورونا کی معمولی علامات ہیں اور انہوں نے ویکسین لگوا لی ہے لیکن ویکسین کا اثر ایک دو ہفتے بعد شروع ہوگا جبکہ اس کچھ عرصے بعد ویکسین کی دوسری خوراک بھی لگوائی جا ئے گی۔ انہوں نے عوام سے حفاظتی اقدامات پر عمل کرنے کی اپیل بھی کی۔