قومی آواز :
شوبز نیوز،9اپریل ، 2021
ماڈل و اداکارہ آمنہ الیاس نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے فحاشی سے متعلق جو بیان دیا ہے معاشرے پر اس کے بڑے منفی اثرات پڑیں گے ۔انہوںنے وزیر اعظم سے کہا کہ وہ اپنا بیان واپس لیں ورنہ وہ انہیں اپنا وزیر اعظم نہیں مانیں گی۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔واضح رہے کہ وزیر اعظم نے قوم سے اپنے ٹیلی فونک رابطے میں کہا تھا جب فحاشی پھیلے گی تو زیادتی کے واقعات تو ہوں گے۔ ان کے اس بیان کے بعد سے انسانی حقوق کی تنظیمیں اور سوشل میڈیا پر بحث جاری ہے کہ وزیر اعظم اپنا بیان واپس لیں۔