فلوریڈا میں گرنے والی عمارت کا ملبہ چھٹے روز بھی اٹھایا نہیں جا سکا، ورثاء صدمے سے بے حال

قومی آواز،
عالمی نیوز،29جون،2021
فلوریڈا کے علاقے سرفسائڈ میں گرنے والی عمارت کا ملبہ چھ روز گزرنے کے بعد بھی نہیں اٹھایا جا سکا ہے جبکہ ملبے سے لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔۔۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔متعلقہ محکمے کا کہنا ہے کہ ملبے سے اب تک چھ لاشیں نکالی جا چکی ہیں جبکہ خدشہ ہے کہ عمارت گرتے وقت اس میں ڈیڑھ سو سے زائد لوگ موجود تھے جن کی تلاش کا کام جاری ہے۔ملبے میں دبے متاثرین کے ورثاء کا کہنا ہے کہ حکومت سست روی سے کام کر رہی ہے جس سے ملبے سے زندہ مل جانے کی امید بھی دم توڑتی جا رہی ہے۔متاثرین حادثہ نے حکومت سے کام تیز کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔


متعلقہ خبریں