قومی آواز
کینیڈین نیو ز، 14 اکتوبر ،2021
ریسٹورنٹس اور بار سے متعلقہ انجمنوں نے اس بات پرافسوس کا اظہار کیا ہے کہ بدھ کو ہونے والی میٹنگ میں فورڈ انتظامیہ کی وزیر لیزا میکلوڈ نے شرکت نہیں کی۔۔۔۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔ ریسٹورنٹ اور بار مالکان کا کہنا ہے کہ اب جب کہ تمام کاروبار اور ادارے پوری طرح کھول دیے گئے ہیں ریسٹورنٹس اور بار کو پوری گنجائش کے ساتھ کھولنے سے کیوں روکا جا رہا ہے۔ مالکان نے مطالبہ کیا ہے کہ دیگر کاروباری اداروں کی طرح ریسٹورنٹس اور بار کو بھی پوری گنجائش کے ساتھ کھولنے کی اجازت دی جائے۔