قومی آواز
عالمی نیو ز، 5 اکتوبر ،2021
فیس بک، انسٹاگرام،واٹس ایپ اور دیگر سوشل میڈیا سروس کے اچانک ڈاون ہوجانے کے بعد پوری دنیا میں تہلکہ مچ گیا تاہم فیس بک کی جانب سے نو گھنٹے بعد یہ تمام سروسز بحال کر دی گئی ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔ فیس بک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کچھ تکنیکی خرابیوں کی وجہ سے یہ سروسز ڈاؤن ہو گئی تھیں تاہم اب ان تمام سروسز کو بحال کر دیا گیا ہے اور صارفین ان سے کام لے سکتے ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ سروس ڈاؤن ہونے سے فیس بک انتظامیہ کو اربوں ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔