قومی آواز،
اسپورٹس نیو ز 10اگست،2021
کینیڈا کی فٹبال ٹیم حکام کی جانب سے فیفا ورلڈ کپ فٹبال کے لئے تیاریوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ اس ورلڈ کپ میں کوالی فائی کرنے کے لئے ٹورنٹو میں غیر ملکی ٹیموں سے میچ کھیلے جائیں گے جن میں کارکردگی کی بنیاد پر عالمی کپ میں کھیلنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔۔۔۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔ پہلا میچ ہونڈراس اور دوسرا ایلسلواڈور کے ساتھ ہو گا۔ ٹیم کے ہیڈ کوچ جان ہڈرین کا کہنا ہے کہ وہ فتح کا ترانہ اپنی ٹیم اور اپنے مداحوں کے ساتھ گانا چاہتے ہیں۔ فیفا ورلڈ کپ 2022میں کھیلا جائے گا۔