قومی آواز :پیرس،
کینیڈین نیوز،7 مئی ، 2020،
فرانس کی مایہ ناز فضائی کمپنی ائیر فرانس نے اعلان کیا ہے کہ اسے پروازوں کی بندش اور لاک ڈاﺅن کی بناءپر اسے اب تک ایک ارب یورو سے زیادہ کا نقصان ہو چکا ہے۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔کمپنی زرائع کا کہنا ہے کہ پروزوں پر پابندی اور دنیا بھر کے ممالک میں لاک ڈاﺅن کی وجہ سے اس کے طیارے دنیا کے بہت سے ہوائی اڈوں پر بے کار کھڑے ہیں اور اس کا فی گھنٹہ لاکھوں یورو کا نقصان ہو رہا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس نقصان کو پورا کرنے میں کمپنی کو کئی سال لگ سکتے ہیں۔