لاک ڈاﺅن میں پروازوں کی بندش سے متاثرہ افراد کو ری فنڈ دیا جائے گا، ائیر کینیڈا 

 

 

قومی آواز :

کینیڈین نیوز،13اپریل ، 2021

ائیر کینیڈا نے اعلان کیا ہے کہ پچھلے سال لاک ڈاﺅن کے دوران ٹکٹ کینسل کروانے والے مسافروںکو ان کے ٹکٹ کے پیسے واپس کر دئیے جائیں گے۔ ائیر لائنز کے مطابق واپس کی جانے والی رقم پانچ اعشاریہ نو بلین ڈالر بنتی ہے جو سرکاری تعاون کے زریعے جاری کی جا ئے گی۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔ واضح رہے کہ لاک ڈاﺅن کے دوران سیکڑوں پروازوں کو کینسل کر دیا گیا تھا جن کے لئے ہزاروں مسافروں نے ریزرویشن کروائی تھی اور ان کے پیسے ائیر لائن والوں کے پاس پھنس کر رہ گئے تھے تاہم اس اعلان کے بعد اب یہ پیسے واپس ملنے کی امید پیدا ہو گئی ہے۔


متعلقہ خبریں