قومی آواز :
کینیڈین نیوز28اپریل ، 2021
لاک ڈاﺅن اور کورونا اقدامات کے خلاف مہم چلانے اور قانون توڑنے میں ملوث سوشل میڈیا پر مشہور ہونے والے کرس سکوشیا کوپولیس نے تھنڈر بے میں دھر لیا۔ ملزم بغیر ماسک لاک ڈاﺅن کے خلاف احتجاجی مہم چلاتے ہوئے علاقے سے گزر رہا تھا۔ ۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔ تھنڈر بے پولیس کے مطابق ملزم پر سول پروٹیکشن ایکٹ کے تحت مقدمہ قائم کیا گیا ہے۔ملزم کے دو سہولت کاروں کو بھی حراست میں لے کر حوالات منتقل کر دیا گیا ہے۔