مامیکو روڈ پر بینک ڈکیتی کے دوران پولیس اور ملزمان میں دوبدو مقابلہ، دو اہلکار زخمی

 

قومی آواز :
کینیڈین نیوز،27مارچ ، 2021
ٹورنٹو پولیس کے مطابق ما میکو روڈ پر جمعہ کی شام سات بجے ایک بینک میں ڈکیتی کی اطلاع پر جب پولیس پہنچی تو ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں دو افسران زخمی ہو گئے تاہم پولیس نے ملزمان کو فرار ہونے سے قبل ہی گرفتار کر لیا۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان اس سے قبل بھی علاقے میں متعدد مقامات پر ڈکیتی کی وارداتیں کر چکے ہیں۔ پولیس کے مطابق زخمی پولیس اہلکاروںکی حالت تسلی بخش بتائی جاتی ہے جبکہ مئیر جان ٹوری نے اس واقعے میں اپنی جان خطرے میں ڈال کر ملزمان کو پکڑنے والے پولیس اہلکاروں کو شاباش دی ہے۔


متعلقہ خبریں