قومی آواز : قومی نیوز،16مارچ ، 2021، کراچی کی ایک سیشن عدالت نے کلری تھانے پر حملہ کرنے کے مقدمے میںملوث بد نام زمانہ مبینہ دہشتگرد عزیر بلوچ کو معصوم اور بے گناہ قرار دیتے ہوئے باعزت بری کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔اس سے قبل مقدمے میں ماخوز دیگر ملزمان کو بھی عدالت نے بے گناہ قرار دیتے ہوئے رہا کر دیا تھا۔ عدالت کا کہنا ہے کہ استغاثہ کے پاس ان معصوم شہریوں کے خلاف کوئی شہادت نہیں ہے اس لئے انہیں رہا کیا جاتا ہے۔عزیر بلوچ پر اکسٹھ مقدمات درج ہیں جن میں سے اب تک تیرہ مقدمات میں عدالت نے اسے معصوم اور بے گناہ قرار دیتے ہوئے بری کر دیا ہے۔