محکمہ ڈاک کینیڈا کا کارنامہ ،گیارہ سالہ بچے کو شاٹ گن ڈیلیور کر دی ، ماں پریشان

 

قومی آواز :
کینیڈین نیوز،13مارچ ، 2021،
اٹاوا میں ایک ماں اس وقت حیران پریشان رہ گئی جب محکمہ ڈاک کا ملازم اس کے گیارہ سالہ بچے کے ہاتھ میں ایک پارسل تھما گیا کھولنے پر ا س میں سے ایک شاٹ گن برآمد ہوئی جسے دیکھ کر خاتون کے ہوش اڑ گئے۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔مذکورہ خاتون کا کہنا ہے اس نے فوری طور پر محکمہ ڈاک کو اس سلسلے میں مطلع کیا جس پر عملہ دوسری صبح وہ پارسل واپس لے گیا اور معذرت کی کہ پارسل غلطی سے ڈیلیور ہو گیا۔ خاتون نے بتایا کہ پارسل پر واضح طور پر درج تھا کہ اسے کسی بالغ آدمی کے حوالے کیا جائے نہ کہ کسی بچے کے ہاتھ میں اس کے باوجود یہ پارسل غلط طور پر ڈیلیور کیا گیا اگر اس سے کسی کو کوئی نقصان پہنچ جاتا تو اس کا ذمہ دار کوں ہوتا۔ خاتو ن نے حکام سے اس کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے


متعلقہ خبریں