قومی آواز، کینیڈین نیو ز 9اگست،2021 مسی ساگا میں ایک گھر میں منعقد ہونے والی خانگی پارٹی میں میں ہونے والی فائرنگ سے تین افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔۔۔۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔پولیس کے مطابق واقعہ ہورنٹاریو اسٹریٹ کے قریب پیش آیا۔پولیس کے مطابق اطلاع ملنے پر جب پولیس موقع پر پہنچی تو تین افرادزخمی تھے جن میں سے ایک کی حالت نازک بیان کی جاتی ہے۔ فائرنگ کے بعد ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ پولیس نے شہریوں سے سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی کے پاس اس بارے میں کوئی معلومات موجود ہوں تو وہ پولیس سے رابطہ کریں۔