قومی آواز :ٹورنٹو،
کینیڈین نیوز22نومبر ، 2019،
مقامی اسپتال کی چھ ڈاکٹروں پر مشتمل ایک ٹیم نے ایک سترہ سالہ نوجوان کے پھپھڑوں کا ٹرانسپلانٹ کیا اور بتایا کہ نوجوان مصنوعی سگریٹ نوشی کی بدولت اس حال کو پہنچا ہے۔ڈاکٹروں کاکہنا ہے کہ مصنوعی سگریٹ انسانی صحت کے لئے انتہائی مضر ہے۔ ۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔جو لوگ مصنوعی سگریٹ نوشی کو بے ضرر جان کر اس کا نشہ کر رہے ہیں انہیں خبردار کیا گیا ہے کہ یہ سگریٹ بھی اصل سگریٹ جیسی ہی مہلک ہے جو آپ کے پھپھڑوں کو خراب کر سکتی ہے۔