قومی آواز
کینیڈین نیو ز ، 31جنوری ،2022
مئیر اٹاوا جم واٹسن نے اٹاوا کی سڑکوں پر موجود مظاہرین سے اپیل کی ہے کہ ان کا احتجاج ریکارڈ ہوگیا ہے اب وہ واپس گھروں کو چلے جائیں۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔ واضح رہے کہ پچھلے کئی دنوں سے ٹرک ڈرائیورز نے اپنے مطالبات کے حق میں اٹاوہ کی جانب مارچ کا اعلان کر رکھا ہے اور اب تک سینکڑوں کی تعداد میں ٹرک اٹاوا کی سڑکوں پر آ چکے ہیں جس کے سبب پورا شہر جام ہوگیا ہے اور اسمبلی کی طرف جانے والے راستے بھی بلاک ہو چکے ہیں۔ مئیر اٹاوا جم واٹسن کا کہنا ہے کہ اگر مظاہرین نے سڑکیں خالی نہ کیں تو کارروائی بھی کی جا سکتی ہے۔