قومی آواز :کراچی،
کینیڈین نیوز،20 جون، 2020،
پاکستان کے معروف عالم دین اور جامعہ بنوریہ عالمیہ نیو ٹاﺅن کے مہتمم مفتی نعیم انتقال کر گئے۔ ان کی عمر پینسٹھ سال تھی۔ ان کے صاحبزادے کے بیان کے مطابق مفتی نعیم دل کے عارضے میں مبتلا تھے۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔ انہیں طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔ گورنر سندھ اور دیگر زعماءنے ان کی وفات پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے بلند درجات کی دعا کی ہے۔