قومی آواز ۔ ٹورنٹو ۔ نیو یارک میں مین ہٹن کے علاقے میں ہونے ولے دہشت گردانہ حملے میں جس میں کم از کم آٹھ افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے تھے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے اپنے دلی دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے مرنے والوں کی فیملیز کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کیا ہے۔اس حملے میں ایک شخص نے مین ہٹن کے علاقے میں داخل ہو کر سائیکل ٹریک پر جانے والے سائیکل سوار افراد اور پیدل لوگوں پر اپنا پک ٹرک چڑھا دیا تھاجس سے درجنوں لوگ ہلاک و زخمی ہوئے تھے۔ یہ واقعہ مشہور زمانہ ورلڈ ٹریڈ سینٹر کے قریب پیش آیا۔ وزیر اعظم نے اس واقعے کے زخمی افراد کے لئے جلد صحتیابی کی دعا بھی کی۔
Wednesday, November 1, 2017