قومی آواز: سیکشن: کار گاڑی
کراچی نیوز31جنوری ، 2020،
کراچی
تحریر :منصور شیخ
میں ڈاٹسن سنی ہوں
میں ڈاٹسن سنی ہوں جتنا میں نے کراچی کی سڑکوں پے راج کیا ہے شاید ہی کسی گاڑی نے کیا ہوکسی کے گھر میں خوشی ہو یا غم میں ہر وقت حاضر، بچوں کی چٹریا گھر کی سیر ہوں یا کلفٹن کی پکنک،کسی کی جاب کا انٹرویویا ائرپورٹ کا سفرعرض میں ہر وقت حاضرمیں نے کراچی کی عوام کی بہت خدمت کی ہے لیکن شاید اب میں بوڑھی ہوگئی ہوں اب لوگ مجھ میں بیٹھنا پسند نہیں کرتے۔ بہت جلد میں کراچی کی ٹرام اور ٹانگہ گاڑی کی طرح صرف تصویروں میں رہ جاوگی لیکن شاید یادوں کی دنیا میں جانے والے مجھے یاد کرئے گے
مجھے کراچی کی سٹرکوں پر سفر کرنے پر فخر ہے میری اور کراچی
کی سٹرکوں کی وجہ سے بہت گھروں کے چولہے جلے، شادیاں ہوئیں، تعلیم حاصل ہوئی۔ خدا اس شہر کو ہمشیہ آباد رکھے اور اس شہر سے پیار کرنے والوں کو ہمشیہ سلامت رکھےآمین