نئے سال کے موقع پر رنگ میں بھنگ ، انتہائی شدید موسم کی وارننگ جاری

قومی آواز :ٹورنٹو،
کینیڈین نیوز،30دسمبر ، 2019،
محکمہ موسمیا ت کینیڈا کی تازہ رپورٹ میں اونٹاریو بھر کے لئے شدید موسم کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔ وارننگ کے مطابق آئندہ چند دنوں میں انتہائی شدید سرد موسمیاتی لہر اونٹاریو پہنچے گی جس کے نتیجے میں علاقے میں فریزنگ بارشیں اور ژالہ باری کا امکان ہے۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔دیگر پیٹر برگ، کنگسٹن ااور اٹاوا میں شدید سردی کی لہر متوقع ہے۔ان تمام علاقوں میں پارہ نقطہ انجماد سے نیچے گر سکتا ہے۔محکمے نے شہریوں سے سفر کے دوران محتاط رہنے کی اپیل کی ہے۔


متعلقہ خبریں