نارتھ یارک سے باسٹھ سالہ خاتون چاقو باز گرفتار، ایک شخص ہلاک، پولیس

قومی آواز :
کینیڈین نیوز،5اپریل ، 2021
نارتھ یارک پولیس کے مطابق اتوار کی صبح نارتھ یارک اسکائی مارک ڈرائیو سے موصول ہونے والی ایک کال پر پولیس پارٹی موقع پر پہنچی تو وہاں موجود ایک شدید زخمی شخص کو اسپتال پہنچا نا پڑا۔ پولیس کے مطابق زخمی شخص بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گیا۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔ وقوعہ سے ایک باسٹھ سالہ خاتون کو حراست میںلیا گیا ہے جن کے بارے میں شبہ ہے کہ وہ چاقو زنی کی اس واردات میںملوث ہیں۔ پولیس کے مطابق ابھی تک مقتول اور مبینہ قاتلہ کے آپس کے تعلق کے بارے میں کچھ پتہ نہیں چل سکا ہے۔ پولیس واقعے کی تفتیش کر رہی ہے۔


متعلقہ خبریں