بدھ 15 اگست 2018 ٹورنٹو پولیس نے پچھلے دنوں ہونے والے سات زائد مقدار میں نشہ آور ادویات کے مہلک کیسزملنے کے بعد شہر کے شوقینوں کو وارننگ دی ہے کہ وہ نشے کی عادت پر قابو پائیں اور زائد مقدار میں ادویات استعمال کرنے سے گریز کریں کیونکہ اس سے ان کی جان کو خطرہ بھی ہو سکتا ہے۔ یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر پڑھ رہے ہیں . زائد مقدارمیں نشہ آور ادویات استعمال کرنے کے کیسز میں اضافے کے بعد کنزرویٹیو حکومت نے ایسے تین سینٹر قائم کرنے کا اعلان بھی کیا ہے جہاں ایسے لوگوں کا علاج کیا جائے گا۔
قومی آواز- ٹورنٹو