قومی آواز ۔ نامہ نگا ر :نیویارک اونٹاریو©: نیاگرا فال برج سے کینیڈ امیں سیاحت کوفروغ ملے گا۔ نیویارک پارک نے اس سلسلے میں تین تجاویز دیں ہیں کہ گوٹ آئی لینڈ پر دوپلوں کو تبدیل کردیاجائے۔ اس وجہ سے لگ بگ نوماہ کے لئے پانی کا بہاﺅ بھی رک جائے گا۔ نیویارک سٹیٹ پارک کے ترجمان رینڈی سائمنز کاکہنا ہے کہ ان تجاویز کی وجہ سے ستمبر سے اپریل میں عمل درآمد ہوگا۔ تاہم یہ 2019سے قبل مکمل نہیں ہوسکتا۔ نیاگرا پارک کمیشن چیئر جینس تھامسن کاکہنا ہے کہ اس طرز تعمیر سے سیاحوں کی دلچسپی بڑھ جائے گی۔اس ضمن میں اونتاریا پاور جنریشن کی مدد بھی حاصل کی گئی ہے تاکہ پانی کے بہاﺅ کوکنٹرل کیا جاسکے۔تاہم اس سے کینیڈا کوزیادہ بہاﺅنہیں ملے گا۔ سائمنز کے نزدیک خشک دیواروں کا نظارہ لائف ٹائم ایونٹ ہوگا۔اس سلسلے میں انجینئرز کینیڈا کی طرف عارضی ڈیم بنائیںگے۔ اس کوکوفر ڈیم کہاجائے گا۔ مذید جاننے کے لیے پڑھتے رہیے قومی آواز