جمعہ 10 اگست 2018 عمران خان کی بطور وزیراعظم تقریب حلف برداری میں تین سابق بھارتی کھلاڑیوں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ عمران خان کی بطور وزیراعظم حلف برداری کی تقریب 18 اگست کو ہونے کا امکان ہے جس کے لیے مہمانوں کو دعوت نامے جاری کیے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔ سینیٹر فیصل جاوید نے بتایا کہ عمران خان نے بطور وزیراعظم اپنی تقریب حلف برداری میں تین سابق بھارتی کھلاڑیوں کو بھی مدعو کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سنیل گواسکر، عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت پرتذنذب کا شکار چند روز قبل سنیل گواسکر نے بھی اس بات کی تصدیق کی تھی کہ انہیں عمران خان کی جانب سے تقریب حلف برداری میں شرکت کی دعوت ملی ہے تاہم بھارت اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ میچ کی وجہ سے اُن کی تقریب میں شرکت مشکوک ہے۔ بعد ازاں فواد چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ عمران خان 92 ورلڈ کپ کے اسٹارز کو بھی وزارت عظمیٰ کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے مدعو کیا ہے۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہماری تو خواہش تھی کہ حلف برداری کی تقریب میں تحریک انصاف کے لاکھوں کارکن شریک ہوں لیکن چونکہ یہ تقریب ایوان صدر کی جانب سے منعقد کی جا رہی ہے اس لیے اس میں چند سو افراد ہی شریک ہوں گے۔
قومی آواز
اسلام آباد
یصل جاوید کا کہنا ہے کہ عمران خان نے کپل دیو، سنیل گواسکر اور نوجوت سنگھ سدھو کو تقریب حلف برداری میں شرکت کی دعوت دی ہے۔
یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر پڑھ رہے ہیں