وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کرونا سے نمٹنے کے لئے کمیٹی قائم کر دی ، ایک سو دو مریض مشتبہ قرار

قومی آواز :ٹورنٹو،
کینیڈین نیوز،5مارچ ، 2020،
وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کے دفتر سے اعلان کیا گیا ہے کہ کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے ڈپٹی پرائم منسٹر کرسشیا فریلینڈ کی سربراہی میں کمیٹی قائم کر دی گئی ہے ۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔اونٹاریو میں کرونا کے ایک سو دو مریضوں کے معائنے کے بعد وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ کوئی نیا پازیٹیو کیس سامنے نہیں آیا۔ اس سے قبل پینتالیس افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق کی گئی تھی۔ زیادہ تر افراد کو ان کے گھروں پر ہی آئی سو لیشن میں رکھا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں