قومی آواز :اٹاوا،
کینیڈین نیوز،6 جون، 2020،
وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے جمعے کو پارلیمنٹ ہل کے باہر ایک مظاہرے میں شرکت کی۔یہ مظاہرہ نسل پرستی اور تعصب کے خلاف اٹاوہ کے شہریوں کی جانب سے کیا گیا جس کا مقصد امریکہ میں آنجہانی سیاہ فام شخص جارج لائیڈ کی ہلاکت پر انصافے کے لئے آواز اٹھانا اور پولیس تشدد کی روک تھام کے لئے اقدامات کرنے کے لئے دباﺅ ڈالنا تھا۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو اس موقع پر پارلیمنٹ سے باہر آئے اور شہریوں کے درمیان آ کر انہوں نے ایک گھٹنہ زمین پر لگا کر ریلی سے اظہار یکجہتی کیا۔